Practice modes
Languages & Literature
Pakistan
World & History
بیسویں صدی میں اردو ادب کئی ادبی تحریکوں سے گزرا، جن میں رومانوی تحریک، ترقی پسند تحریک، حلقۂ اربابِ ذوق، اسلامی ادب کی تحریک، پاکستانی ادب کی تحریک اور جدیدیت نمایاں ہیں۔ ان سب کا پس منظر انیسویں صدی کی علی گڑھ تحریک ہے۔
قیامِ پاکستان کے آس پاس ادب کو اسلامی اقدار اور مقصدیت سے جوڑنے کی تحریک چلی؛ نعیم صدیقی اور ماہر القادری جیسے ادیب اس سے وابستہ تھے۔
محمد حسن عسکری اور ممتاز شیریں نے قیامِ پاکستان کے بعد ایسے ادب کا مطالبہ کیا جو نئی قوم کی تہذیبی شناخت کا آئینہ ہو (تفصیل اگلے صفحے میں)۔
یہ تحریکیں ایک دوسرے کا ردِعمل بھی تھیں اور تسلسل بھی۔ ان کی بدولت اردو ادب موضوع، ہیئت اور اسلوب میں وسیع اور جدید ہوا۔